صدر کا منصب سنبھالنے پر آصف زرداری کو سعودی عرب اور ایران کی مبارکباد
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آصف علی زرداری کو پاکستان کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔ سعودی ولی عہد نے ان کی کامیابی اور پاکستانی عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کی۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھی آصف علی زرداری کو پاکستان کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دور صدارت میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تاریخ رکھنے والے تعلقات پہلے سے زیادہ ترقی اور گہرے ہوں گے۔