انگلینڈ کو 5 وٹیسٹ میں بھی شکست، بھارت نے سیریز جیت لی

پانچویں ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سے شکست دے دی۔بھارت کے خلاف انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 195رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے پانچ وکٹیں، کلدیپ یادیو اور  جسپریت بمرا نے 2، 2  جبکہ رویندرا جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی طرف سے جو روٹ 84 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جونی بیئر اسٹو 39 ، ٹام ہارٹلی 20 ،اولی پاپ 19 اور شعیب بشیر نے 13 رنز بنائے۔ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگر میں انگلینڈ نے 218 رنز بنائے تھے جبکہ بھارتی ٹیم 477 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔واضح رہے کہ 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز بھارت نے 4-1 سے جیت لی۔

Exit mobile version