خواتین آگے بڑھتی ہیں تو ملک آگے بڑھتا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ  آئین پاکستان میں اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل اکيڈمی میں یومِ خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات کا غلط مفہوم لیتے ہوئے خواتین کو تعلیم سے محروم رکھا گیا، اسلام میں خواتین کو سب سے زیادہ حقوق دیے گیے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ خواتین کی ترقی معاشرے کی ترقی ہے،خواتین آگے بڑھتی ہیں تو ملک آگے بڑھتا ہے، قرآن و شریعت میں خواتین کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے،اسلام میں خواتین کو تمام بنیادی حقوق دیے گیے ہیں، آئین پاکستان میں اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔

قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کو اعلیٰ مرتبے پر فائز کیا ہے، حدیث ہے کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔ اس کے علاوہ تقریب سے خطاب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ عدلیہ میں خواتین کی تعداد 50 فیصد ہونی چاہیے، ملک بھرمیں انصاف کی فراہمی کیلئے 20 ہزار ججز ہونے چاہئیں،اس میں 10 ہزار خواتین ججز ہونی چاہیے۔

Exit mobile version