پنجاب بھر میں نمونیا بے قابو ہو گیا، مزید 4 بچے دم توڑ گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 87 نئے کیسز سامنے آئے ۔لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے 2 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔
یاد رہے کہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 462 اموات ہوئیں ہیں اور 36 ہزار 712 کیسز سامنے آئے، دوسری جانب لاہور میں رواں سال نمونیا سے 75 ہلاکتیں ہوئیں اور 8 ہزار 276 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔