نگراں حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 13 پیسے اضافے کا اعلان کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 279روپے 75پیسے ہو گئی ہے۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔حکومت نے مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 44 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 190روپے ایک پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
تاہم لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 14 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب لائٹ ڈیزل 170 روپے 30 پیسے میں دستیاب ہو گا۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق اج یکم مارچ سے ہوگا۔