نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کے لئے جاتی امراء پہنچے جہاں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ان کا استقبال کیا، محسن نقوی نے مریم نواز شریف کو وزیراعلیٰ نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونا ایک روشن مثال ہے، آپ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں، پورا یقین ہے کہ آپ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ لکھیں گی، پنجاب اور عوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نامزد وزیراعلیٰ کو بریف بھی کیا۔
نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی رائیونڈ آمد
نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے سید محسن نقوی کا استقبال کیا
نگران وزیراعلی محسن نقوی کی نامزد وزیراعلی مریم نوازشریف سے ملاقات
نگران وزیراعلی نے مریم نوازشریف کو وزیراعلی نامزدگی پر مبارک پیش کی
تاریخ کی پہلی خاتون… pic.twitter.com/u4Er9JoOmX
— PMLN (@pmln_org) February 24, 2024
مریم نواز نے محسن نقوی کی نگران وزیراعلیٰ کے طور پر عوامی خدمات کو سراہا۔نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے نگران وزیراعلیٰ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔