پنجاب کو ترقی کی راہ پر پھر سے گامزن کرینگے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد رہنما مریم نواز صوبائی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچیں تو پارٹی اراکین نے ان کا نعروں سے پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کرے کہ صوبے کے لیے خدمت کا نیا دور شروع ہو، پنجاب کو ترقی کی راہ پر پھر سے گامزن کریں گے، مہنگائی کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور مریم نواز ملک کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے کے لیے تیار ہیں۔

Exit mobile version