مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ، اویس شاہ سپیکر اور نوید انتھونی ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی نامزد

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو سندھ کا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا۔کراچی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اویس شاہ پیپلز پارٹی کی طرف سے اسپیکر اور نوید انتھونی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی نظریں صرف عوام پر ہوتی ہیں، الیکشن میں تاریخی کامیابی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے اور عوام کا بار بار منتخب کرانے پر شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی توقعات ہم سے بڑھ گئی ہیں اور ہمیں ماضی سے بہتر کارکردگی دکھانی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ باقی جماعتیں سوچتی ہوں گی الیکشن آسان ہے لیکن الیکشن بہت مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی میں حکومت سندھ کا مقابلہ وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتوں سے ہوگا، آپ کا کردار ایسا ہونا چاہیے کہ میں آپ پر فخر کر سکوں، کرپشن روکنے کے لیے بہت سختی کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان سے پیپلز پارٹی کو انگیج کرنا چاہیے اور اپوزیشن کے جائز مطالبات کو سننا چاہیے، صوبے کے سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہونے چاہئیں۔

Exit mobile version