سوشل میڈیا پر کسی کو ججز کی تضحیک نہیں کرنےدی جائےگی، مرتضیٰ سولنگی

نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تشدد پراکسانےکیلیےاستعمال کررہے ہیں اسلام آباد میں مولانا طاہر اشرفی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو ججز کی تضحیک نہیں کرنےدی جائےگی، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جھوٹ،ہراساں کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے، متعلقہ کمپنیوں کو اس معاملے کو روکنا ہوگا۔مرتضی سولنگی نے کہا کہ سوشل میڈیا کو پروپیگنڈےکے لیے استعمال کرنے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تشدد پراکسانےکے لیے استعمال کررہے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولاناطاہر اشرفی نے کہا کہ تمام قانونی معاملات عدالتوں میں طے ہوں گے، کسی کو دین کے نام پر انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، شر پھیلانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ قانونی معاملہ ہے، ہر کلمہ پڑھنے والا عقیدہ ختم نبوت کا محافظ ہے۔

Exit mobile version