کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ ریکارڈ مدت میں مکمل

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جو کہا کر دکھایا کے مصداق بڑا منصوبہ جس کی تکمیل کیلئے سولہ ماہ درکار تھے کو صرف سو دنوں میں مکمل کردیا، محسن نقوی نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ پیکیج ون بھی مکمل کرلیا گیا، محسن نقوی نے افتتاح کردیا ، اس موقع پر انہوں نے ریکارڈ مدت میں منصوبے کی تکمیل پر متعلقہ حکام اور ٹیم کو شاباش بھی دی، منصوبہ نیازی چوک تا سگیاں تک مکمل کرلیا گیا ہے ، پیکیج ٹو بھی آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائے گا ، اس منصوبے کے مکمل ہونے سے یومیہ دو لاکھ سے زائد گاڑیوں کی آمدورفت ہو گی ، افتتاح کے موقع پر صوبائی وزرا عامر میر، اظفر عل ناصر اور بلال افضل بھی موجود تھے، محسن نقوی نے اس موقع کہا کہ کوشش کی ہے کہ اپنے دور میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر متعلقہ حکام ور ٹیم کے تمام ارکان شاباش کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ثابت کرتا ہے کہ ثابت قدمی کے ساتھ کام کیا جائے تو کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہے۔

Exit mobile version