پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز ہوں گی۔ شہباز شریف

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز ہوں گی۔اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اور نوازشریف کی مشاورت سے وزیراعلیٰ کی امیدوار مریم نواز ہوں گی۔

ان کا کہنا تھاکہ  سندھ میں پیپلزپارٹی اورپنجاب میں ن لیگ کو اکثریت حاصل ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ہمارے امیدوار نوازشریف ہیں، ان سے درخواست کروں گا کہ وزیراعظم کا عہدہ قبول کریں۔

Exit mobile version