ملک بھر سے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔الیکشن کمیشن کو اب تک قومی اسمبلی کی 250 نشستوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جبکہ 15 نشستوں کے نتائج موصول ہونا باقی ہیں۔
غیر سرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز نے 71، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے 52، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 17، استحکام پاکستان پارٹی اور،جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے دو، دو، جبکہ پاکستان مسلم لیگ 3 اور پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی پاکستان مسلم لیگ اور مجلس وحدت المسلمین نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے ۔99 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔
پنجاب اسمبلی کے اب تک295نشستوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں جبکہ ایک نشست کا نتیجہ باقی ہے۔ مسلم لیگ ن نے 131نشستیں، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین 10، پاکستان مسلم لیگ 8 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی ،پاکستان مسلم لیگ اور تحریک لبیک پاکستان نے ایک، ایک نشست حاصل کی۔ نتائج کے مطابق 126آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ۔
الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے129حلقوں کے نتائج کا اعلان کردیا جبکہ ایک نشست کا نتیجہ باقی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین نے 84 ، ایم کیو ایم پاکستان27، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جماعت اسلامی نے دو، دو نشستیں حاصل کیں۔ جبکہ 14نشستوں پر آزاد امیدوارکامیاب ہوئے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے 111 حلقوں کے نتائج آ چکے ہیں اور دو نشستوں کا ابھی انتظار ہے۔ان میں سے 90 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، مسلم لیگ ن نے پانچ، جے یو آئی پی نے سات، جماعت
اسلامی تین اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے چار نشستیں حاصل کیں جبکہ اے این پی اور پی ٹی آئی پی نے ایک، ایک نشست حاصل کی۔
بلوچستان اسمبلی کی43 نشستوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جبکہ 8 کے نتائج کا انتظار ہے۔ان میں سے پیپلز پارٹی11 مسلم لیگ (ن)9اور جے یو آئی پی آٹھ نشستوں پر کامیاب رہیں، 5نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی دو دو، بلوچستان عوامی پارٹی چار جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی اورجماعت اسلامی نے ایک، ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔