پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انڈر 19 ورلڈکپ کا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقہ کے سہارا پارک ولو مور کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔پاکستان انڈر19 ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے، قبل ازیں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش، آیئرلینڈ، نیوزی لینڈ، نیپال، افغانستان کو شکست دی تھی۔
6 فروری کو بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، اگر پاکستان آسٹریلیا کےخلاف میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی اذان اویس، ہارون ارشد، محمد ریاض اللہ، شاہزایب خان، شامائل حسین، احمد حسن، علی اسفند، عرفات منہاس، سعد بیگ، علی رضا، عامر حسن، خوخیب خلیل، محمد ذیشان، نوید احمد خان، عبید شاہ