بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی کی ریلی کے قریب دھماکا ۔ 4افراد جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 5 سے زائد زخمی ہو گئے۔سبی میں انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی ریلی کا اہتمام کیا گیا اور اسی دوران دھماکے ہو گیا جس سے افراتفری پھیل گئی۔سبی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بابر نے عام انتخابات سے محض 9 دن قبل ہونے والے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تصدیق کردی ہے۔

ایس ایچ او سٹی سبی پولیس اسٹیشن ذکااللہ گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نے بتایا کہ زخمی افراد کو سول ہسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کی ہے۔بم ڈسپوزل اسکاؤٹس کی جانب سے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ضلع سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکےکی نوعیت کامعلوم نہیں ہوسکا اور سبی سمیت بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کے بعد محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

مزید پڑھیے  جہانگیر ترین ،علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع
Back to top button