بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل اورچینی ماہرین ماحولیات کے وفد کی ملاقات

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین اورچینی ماہرین ماحولیات کے وفد کی ملاقات  کی ، سموگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے چینی ماہرین کے وفد نے لاہور میں سموگ کے اسباب کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی،ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کی نامیاتی،غیر نامیاتی ایندھن کا غیر ضروری استعمال،فضاء میں زیادہ نمی سموگ کی وجہ قرار،چینی ماہرین نے گردوغبار اورگھروں میں جلائی جانے والی گیس بھی سموگ کے اسباب میں شامل اور انڈیا سے کول پلانٹ سے آنے والی مسموم فضاء پاکستان میں سموگ کا باعث  مختلف عناصر کا مخصوص تناسب لاہور گردونواح میں سموگ کا سبب بنتا ہے۔چینی ماہرین نے بتایا کہ کاربن ڈائی ایکسائیڈ اورنائٹروجن سمیت مختلف عناصر کے مرکب سموگ کا روپ دھارتے ہیں،چینی ماہرین نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سموگ کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کیے اوربہترین پالیسی اپنائی۔محسن نقوی نے کہا کہ  سموگ کے سدباب کیلئے جامع اورٹھوس رپورٹ چاہیے تاکہ حکومت کو آئندہ آسانی ہو اور سکو ل بند،فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی اورٹریفک میں کمی کے باوجود سموگ کا ہونا قابل غور ہے۔

 

محسن نقوی نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے چینی ماہرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں،جامع رپورٹ کی توقع ہےاور سموگ کے اسباب کیلئے چینی ماہرین کو ضروری ڈیٹا فراہم کریں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ سموگ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے بہت سے سوالات کے جواب درکار ہے،انہوں نے کہا کہ جاننا چاہتے ہیں کس عنصر کی وجہ سے سموگ مضر صحت شکل اختیار کرتی ہے،ژاؤ شیرین، چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سموگ کا مسئلہ حل ہونے میں وقت لے گا،چین نے سات سال میں قابو پایا،انہوں نے کہا کہ چینی ماہرین کی میزبانی اورخیر مقد م پر وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کے مشکور  ہیں۔ملاقات میں چین کے ماہرین ماحولیات میں مس ہائی ہونگ ژو،ژی ژوان ژنگ اوریانگ ژی چوشامل تھےجبکہ  صوبائی وزراء عامر میر،بلال افضل،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹریز ماحولیات،لوکل گورنمنٹ،ٹرانسپورٹ ایگر ی کلچر،انڈسٹری،انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی،میٹرالوجی کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیے  بلاول بھٹو نےاپوزيشن اراکین کو جنگل کا بندر قرار دے دیا
Back to top button