بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور پوٹھوہار ریجن میں صبح کے وقت چند مقامات پر ٹھنڈ پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد، مری اور کوئٹہ دو ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چھ، کراچی سولہ، پشاور چار، گلگت منفی ایک اور مظفر آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں شدید سرد موسم کی توقع ہے جب کہ جموں میں سرد اور گھنی دھند چھائے گی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں چار، لیہہ منفی چھ، اننت ناگ اور شوپیاں میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ

مزید پڑھیے  سینیٹ اجلاس میں کیمرج اے اور او لیول کے نصاب میں متنازعہ مضامین معاملہ اٹھ گیا
Back to top button