قومی
راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی
راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ۔ذرائع کے مطابق 3 فائر ٹینڈرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ مزید گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق گیس لائن، آئل لائن اور ایک گھر کو آگ لگی ہے۔ریسکیو کاکہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے اور 12 سے زائد ریسکیو اہلکارموقعہ پر مصروف عمل ہیں ، عینی شاہدین کے مطابق گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ نے متعدد گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔