بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بھارتی ویمنز نے آسٹریلیا ویمنز کو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

 بھارتی ویمنز نے آسٹریلیا ویمنز کو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔آسٹریلیا ویمنز ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، تاہیلہ میک گراتھ 73 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، بھارت کی جانب سے سنیہ رانا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور چار وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت ویمنز نے پہلی اننگز میں 187 رنز کی برتری حاصل کی یوں اسے جیت کیلئے 75 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔انڈین ٹیم کی جانب سے سمرتی مندھانہ نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے، سنیہ رانا کو میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے میں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ رواں ماہ بھارتی ویمنز نے انگلینڈ ویمنز کو بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار شکست دی تھی۔

 

اشتہار
Back to top button