بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اقوام متحدہ تحقیقات کرے جدید اسلحہ پاکستان میں کالعدم تنظیموں کے ہاتھ کیسے لگا، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے جڑی تنظیموں سے سنگین نوعیت کے خطرات درپیش ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں پاکستان میں منظم دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ انتہائی جدید فوجی اسلحہ ان دہشت گردوں کے ہاتھ کیسے لگا؟واضح رہے کہ گزشتوں دنوں پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جس میں ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں ملوث پائی گئی ہیں۔

اشتہار
Back to top button