بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اور ایم 3 مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھا گئی، دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اور ایم 3 مختلف مقامات سے جبکہ سیالکوٹ موٹروے کو لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو دھند کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ سےکوٹ مومن تک جبکہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کر دی گئی ہے۔

دھند کی وجہ سے سیالکوٹ موٹر وے کو لاہور سے سمبڑیال تک بند کردیا گیا ہے۔موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ روڈ یوزر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی کے آگے اور پیچھےفوگ لائٹس استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، جبکہ معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

اشتہار
Back to top button