بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگران وزیراعظم کی کویتی ڈپٹی وزیراعظم سے ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کویتی ڈپٹی وزیراعظم اول و وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد سے ملاقات کی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور کویتی ڈپٹی وزیراعظم اول و وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات کو باہمی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کر کے مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں کے سات معاہدوں پر دستخط کئے، معاہدے فوڈ سکیورٹی، زراعت، ہائیڈل پاور، واٹر سپلائز اور کان کنی سمیت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے طے پائے، معدنی صنعت، ٹیکنالوجی زونز، کینگروز کے تحفظ، کان کنی، ثقافت، ماحولیات اور پائیدار ترقی سے متعلق تین مفاہمتوں پر دستخط کئے گئے۔

دونوں رہنماؤں نے تعلقات کی رفتار پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا، دونوں ممالک میں قریبی رابطے اور تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے لئے تیز رفتار اقدامات کرنے پر اتفاق کیا، نگران وزیراعظم نے کویت کے ساتھ ان معاہدوں کو ایک اور سنگ میل قرار دیا جو سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے پلیٹ فارم سے ملک کے لئے سامنے آرہی ہیں۔نگران وزیراعظم نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

اشتہار
Back to top button