قومی
طویل القامت پاکستانی غلام شبیر انتقال کرگئے
طویل القامت پاکستانی غلام شبیر سعودی عرب کے شہر جدہ میں انتقال کرگئے۔العربیہ کے مطابق غلام شبیرکافی عرصے سے جدہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کرگئے۔
طویل القامت غلام شبیر کا قد 2.55 میٹر میٹر تھا۔ غلام شبیر 1980 میں پاکستان میں پیدا ہوئے، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق غلام شبیر سال 2000 سے 2006 تک دنیا کے طویل القامت انسان رہے۔انہوں نے 42 ملکوں کا دورہ کیا لیکن وہ سعودی عرب سے محبت کرتے تھے۔