
پاکستان اور چین کے درمیان 6 ارب 70کرو ڑ ڈالر مالیت کے ایم ایل ون منصوبے پر دستخط
پاکستان اور چین کے درمیان مین لائن (ایم ایل) ون منصوبے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔سیکرٹری ریلوے نے کہا ہے پاکستان اور چین کے درمیان 6 ارب 70کرو ڑ ڈالر مالیت کے ایم ایل ون منصوبے پر دستخط ہو گئے ہیں، منصوبے پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔
وزارت ریلوے کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے نظام کو جدید بنایا جائے گا۔ اس معاہدے سے پاکستان کا پورا ٹرانسپورٹیشن نظام تبدیل ہو جائے گا۔ ایم ایل ون منصوبے کی لاگت 9 ارب ڈالر سے کم ہوکر 6.7 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔کرٹری ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون ایک اسٹریٹیجک منصوبہ ہے۔
پاکستان اور چین کے مابین ایم ایل ون منصوبے پر بڑی پیش رفت۔
پاکستان اور چین کے ایم ایل ون معاہدے پر دستخط۔
ایم ایل ون ایک اسٹریٹیجک منصوبہ ہے۔ سیکریٹری ریلویز
اس معاہدے سے پاکستان کا پورا ٹرانسپورٹیشن نظام تبدیل ہو جائے گا۔ سیکرٹری ریلویز @mazharkcl @GovtofPakistan pic.twitter.com/8Ee0yF6yjg
— Ministry of Railways, Govt of Pakistan (@RailwaysGovPk) October 18, 2023