خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) 2 اکتوبر سے قومی پولیو مہم شروع ہونے جا رہی ہے اس مہم میں 2 لاکھ 36 ہزار بچوں کو ضلع خوشاب میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس حوالے سے تحصیل نوشہرہ میں پشتون قبائل کے بزرگوں کے ساتھ بیٹھک ہوئی تمام پٹھان قبیلوں کے سربراہان جرگہ میں شریک تھے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیو نیکشن سپورٹ آفیسر خوشاب ظاہر شاہ خان نے جرگہ کے شرکاء کو مہم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محبوب خان نے بھی جرگہ کے شرکاء سے تفصیلی بات چیت کی اور یہ بھی کہا کہ اس پولیو مہم کو کامیاب کرنے میں ہماری مدد کریں اور اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں ۔اخر میں مہمانوں کو ریفریشمنٹ مہیا کی گئی تمام شرکاء نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔