بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوںگے، مرتضیٰ سولنگی

اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان میں توانائی۔ڈھانچے اور مواصلات کے شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری فراہم کی ہے۔بیجنگ میں چین کے میڈیا گروپ کی اردو سروس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک خطہ ایک شاہراہ پاکستان سمیت بہت سے ترقی پذیر ممالک کو ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔وزیر اطلاعات نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوںگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب سی پیک کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ایم ایل ون جیسے منصوبے ملک میں ریل سروس میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔وفاقی وزیر نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کا آئندہ ماہ دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی سیاسی منظرنامے کے باوجود پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید بہتر ہو رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button