بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان دست و گریبان ہو گئے

ایک نجی ٹی وی چینل پر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کا پروگرام اکھاڑا بن گیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللّٰہ دھینگا مشتی پر اتر آئے۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران دونوں رہنما ایک دوسرے پر پل پڑے، پہلے دھکے دیے، ایک دوسرے کو تھپڑ دے مارے اور مکوں کی بارش کردی۔

 مار پیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے، معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہوا، نازیبا الفاظ سے ہوتا ہوا مار پیٹ تک پہنچ گیا۔پروگرام کے سیٹ پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کروایا اور دونوں کو علیحدہ کیا۔

اشتہار
Back to top button