سپین میں خاتون صحافی کو لائیو کوریج کے دوران حراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ویمن میڈیا فورم پاکستان

ویمن میڈیا فورم پاکستان نے اسپین میں خاتون صحافی کو لائیو کوریج کے دوران حراساں کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون صحافی ایزا بلادو میڈرڈ میں ڈکیتی کے بعد وقوعہ سے براہ راست کوریج کر رہی تھی۔ لائیو کوریج کے دوران ایک راہ گیر خاتون صحافی کے ساتھ دست درازی کرتے ہوئے انہیں چھو کر جانے لگا اور کیمرے میں پکڑا گیا۔ ویمن میڈیا فورم پاکستان ہاسپانوی صحافی کے ساتھ آئے اس واقعہ کی مذمت کرتا ہے۔ فورم کا موقف ہے کہ پاکستان میں انسداد ہراسگی کے کئی قوانین ہیں لیکن چونکہ خواتین اپنی آواز کو کمزور سمجھتی ہیں اس لیے وہ آواز نہیں اٹھاتیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کو ہراسگی کے خلاف بولنے کے ساتھ چیخ نے کی ضرورت ہے اور جائے وقوعہ پر اور عین موقع پر چیخنا ضروری ہے۔ خواتین کے بولنے سے ان کے لیے کام کی جگہ محفوظ ہوسکتی ہے۔

Exit mobile version