قومی
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارپلاسٹک روڈ بن گئی
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارپلاسٹک روڈ بن گئی، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور جم خانہ مال روڈ سے جیل روڈ تک بننے والی ظفر علی پلاسٹک روڈ کا افتتاح کردیا۔ اس روڈ کی تعمیر میں تکنیکی معاونت یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسرز نے کی، پلاسٹک روڈ تارکول روڈ سے 60 فیصد سستی اور پائیداری میں 100 فیصد بہتر ہے ۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور جم خانہ سے جیل روڈ تک سوا کلو میٹر کی پلاسٹک روڈ پر 2کروڑ روپے کے اخراجات آئےہیں جب کہ اتنی ہی لمبائی کی تارکول والی سڑک کا خرچہ 6 کروڑ روپے تک آتا ہے،کامیاب تجربے کے بعد اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائےگا اور مال روڈ کو بھی پلاسٹک روڈ میں تبدیل کر دیا جائےگا۔