بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کا عدالتی حکم نامہ جاری نہ ہو سکا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔وزارت قانون نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سائفر کیس کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کل سماعت کریں گے۔

سکیورٹی صورتحال پر سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوگی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں زیر حراست عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم انہیں اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا۔اُدھر چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کا عدالتی حکم نامہ آج جاری نہ ہوسکا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کا حکم نامہ کل جاری ہونے کا امکان ہے۔

اشتہار
Back to top button