بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایس پی او کے تحصیل مینیجرز اور سوشل موبلائزرز کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ورلڈ بینک کے تعاون سے حکومت پنجاب کے عوام دوست پراجیکٹ پی آر ایم ایس سی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے سرگرمیاں جاری ، ایس پی او کے تحصیل مینیجرز اور سوشل موبلائزرز کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔

ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں پنجاب رورل سیسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ واش پروگرام سے اگاہی، ویلج آرگنائزیشنز کے قیام اور پراجیکٹ پر عمل درآمد کے سلسلے میں ٹریننگ دی گئی ۔
واٹر ایڈ کے نمائندوں محمد سہیل، محمد بلال ، پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے بی سی سی کنسلٹنٹ حاجی امان اللہ سیفی، جینڈر سپیشلسٹ میڈم عاصمہ، ایس پی او کے ریجنل ہیڈ شاہنواز خان اور پروگرام میینجر محمد رئیس علوی نے ایس پی او کے تحصیل مینیجرز اور سوشل موبلائزرز کو تفصیل سے ٹریننگ دی ۔ واٹر ایڈ کے نمائندوں نے پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ تربیتی نشست کے دوران شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئیے گئے ۔

اشتہار
Back to top button