فٹبال کنگ رونالڈو کی عربوں کے لباس میں تصویر اور ویڈیو وائرل
سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربوں کا روایتی لباس پہن کر مداحوں کے دل جیت لیے۔سعودی عرب کے شہری آج اپنا 93 واں قومی دن منارہے ہیں جس کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو وائرل ہیں اور ایسے میں سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی اس دن کے رنگوں میں رنگ گئے۔سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے النصر نےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فٹبال کلب کے کھلاڑی موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عربوں کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
All together ✊
For one flag 🇸🇦" We Dream, and Achieve 💚 " pic.twitter.com/r6ra5azFqA
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) September 21, 2023
رونالڈو کو ٹیم کی سربراہی کرتے بھی دکھایا گیا ہے جس وجہ سے انہوں نے سیاہ جبہ پہنا ہے جب کہ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود دیگر کھلاڑیوں نے تلواریں بھی تھام رکھی ہیں۔یہ ویڈیو النصر کی جانب سے گزشتہ روز شیئر کی گئی جس میں روایتی ڈانس بھی کیا جارہا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کی اس ویڈیو کو ان کے چاہنے والے بے حد پسند کررہے ہیں۔