نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا ننشیا کی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، زیر تعلیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے چین کے شہر ننشیا کی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی وفد کے ہمراہ ننشیا میڈیکل یونیورسٹی پہنچے، وائس چانسلر اور فیکلٹی کے سینئر ڈاکٹرز نے ننشیا میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیم اور ریسرچ کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور میڈیکل ایجوکیشن کے نظام کا مشاہدہ کیا۔

 

انہوں نے میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے کا خصوصی جائزہ لیا، محسن نقوی نے ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور زیر تعلیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ طب کی تعلیم کے حوالے سے جدت پسندی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن میں جدت لانا وقت کا تقاضہ ہے، ننشیا میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل ریسرچ کے حوالے سے شاندار کام ہو رہا ہے۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ مل کر پنجاب میں میڈیکل ایجوکیشن کا معیار بلند کریں گے، دورہ چین صرف وزٹ نہیں بلکہ باہمی تعاون کو تیز رفتاری سے عوام کی بہتری کیلئے ٹرانسلیٹ کریں گے۔

 

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ٹیلی فون پر بارش کے دوران انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کی ٹیلی فونک ہدایت جاری کر دیں۔ وزیراعلی نے چین سے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر پیشگی تیاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے دوسرے اضلاع میں بھی نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

 

 

نگران وزیراعلی محسن نقوی نے ٹیلی فون پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے سپشل ٹیمیں تعینات کی جائیں ، مختلف شہروں میں مسلسل بارش سے پیدا شدہ صورتحال ہنگامی اقدامات کی متقاضی ہے ۔یاد رہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

Exit mobile version