ہردیپ سنگھ کا قتل سنگین معاملہ، بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود، کینیڈین وزیراعظم

کینیڈا کے  وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہےکہ ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارت کے ایجنٹ کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین کے قتل میں ملوث ہیں۔نیویارک میں میڈیا سےگفتگو  میں جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ کا قتل ایک سنگین معاملہ ہے، سکھ رہنما کے قتل کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور  ہم یہی کر رہے ہیں۔

 جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انصاف کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائےگا،کینیڈا بھارت کو اشتعال نہیں دلا رہا نہ مسائل پیدا کر رہا ہے، یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بھارت سے مطالبہ ہے کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر معاملے کی سچائی کو بے نقاب کرنے اور انصاف اور جواب دہی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے۔

Exit mobile version