امریکی صدرجوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کردی۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ، اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے راضی ہو گئے ہیں، دونوں رہنماؤں کی ملاقات اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی سخت گیر اتحادی حکومت کے فیصلوں کے باعث بائیڈن انتظامیہ بن یامین نتن یاہو سے ملاقات سے انکاری رہی ہے۔اسرائیلی حکومت کو عدالتی نظام میں متنازع ترامیم کے باعث بھی تاریخی احتجاج کا سامنا رہا ہے۔ساتھ ہی مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری پر بھی بائیڈن انتظامیہ تشویش کا اظہار کرتی رہی ہے۔