لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ ساحلی شہر درنہ میں ایک ہفتہ ملبے تلے دبے رہنے والی 2بچیوں کو زندہ نکال لیا گیا ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کی ہلال احمر ٹیم نے اعلان کیا کہ امدادی کارکنوں کو دو لڑکیاں زندہ ملی ہیں جنہیں ملبے تلے کئی دن گزارنے کے بعد معجزانہ طور پر بچا لیا گیا۔
یہ لڑکیاں ایک ایسے وقت میں ملبے سے نکالی گئیں جب امدادی سرگرمیاں اور لاپتہ افراد کی تلاش کی کوششیں بین الاقوامی تعاون سے جاری ہیں۔ہلال احمر نے درنہ شہر میں سیلاب سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دب جانے والی ان دو لڑکیوں کو زندہ نکالنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
یاد رہے کہ اس خوفناک طوفان میں درنہ شہر میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔