نابلس، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی، درجنوں فلسطینی زخمی

قابض فوج کی جانب سے گھروں کی تلاشی لی گئی اور رہائشیوں سے پوچھ گچھ کی گئی

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں اسرائیلی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی سے درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

قابض فوج کی طرف سے درجنوں گھروں پر چھاپہ مار کارروائی شروع کی گئی تھی اور تلاشی کے دوران حوارہ میں مزاحمتی کارروائی کرنے والے مزاحمت کاروں کو تلاش کیا جا رہا تھا۔

قابض گشتی دستوں نے قصبے پر کئی سمتوں سے دھاوا بول دیا اور اس کے مختلف محلوں میں پھیل گئے۔ انہوں نے چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لی ان کے رہائشیوں سے پوچھ گچھ کی اور ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔ کئی محلوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، اس دوران قابض فورسز نے گھروں کی طرف بڑے پیمانے پر سٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ ایمبولینس کے عملے نے 66 سے زائد زخمیوں کا علاج کیا جن میں آنسو گیس سے متاثرہ 63 شامل تھے۔ ان میں سے ایک کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

Exit mobile version