کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)شاہ حسین میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ تین کوریسکیو کرلیاگیا۔واقہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی پولیس فورا جائے وقوعہ پر پہنچی۔ تھانہ جوڑاکلاں کے علاقے شاہ حسین میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 06 مزدور دب گئے۔

مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ڈی ایس پی نورپور ایس ایچ او تھانہ جوڑاکلاں اور نورپور بھاری نفری کے ساتھ موقع پر موجود رہے۔ حساس اور مشکل ریسکیو آپریشن کے بعد مٹی تلے دبے 06 افراد میں سے 05 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 01 شخص ظہور احمد ولد حاجی احمد سکنہ شاہ حسین جانبحق ہوا جس کی نعش کو بھی نکال لیا گیا ہے۔ بچ جانے والے افراد کو طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version