الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے منتخب کیے گٸے سترہ ماسٹر ٹرینرز کی دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے منتخب کیے گٸے سترہ ماسٹر ٹرینرز کی دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر ۔ اس تربیتی ورکشاپ میں لیڈ ٹرینرز کےفراٸض ڈاٸریکٹر اسٹیبلشمنٹ صوباٸی الیکشن کمیشن پنجاب لاہور عامر جاوید اور ڈی ای سی غلام عباس نے بطریق احسن سرانجام دیے۔ تربیتی نشست کے دوران الیکشن کے پورے عمل, عملہ کی ذمہ داریاں اور فراٸض , سمری ٹراٸل اور تمام ضروری فارمز کو پر کرنےاور پولنگ کےآغاز سے اختتام تک آنے والے دیگر تمام مراحل کو تفصیل سے سمجھانے کے ساتھ ساتھ شرکإء سے پری ٹیسٹ اور پوسٹ ٹیسٹ بھی لیا گیا ۔

 

اس موقع پر ماسٹر ٹرینرز کی طرف سے خود بھی لیکچرز دٸیے جن کا بغور مشاھدہ چیف ماسٹر ٹرینرز نے کیا اور ان کو مزید مفید مشورے بھی دٸیے۔ شرکاءے ٹریننگ نے ڈی ای سی خوشاب غلام اصغر اور ان کی پوری ٹیم کی طرف سے تربیتی ورکشاپ کے لیےبہترین انتظامات کرنےپر شکریہ ادا کیا۔

 

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گٸیں۔ ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کرنے والے ماسٹر ٹرینر عنایت اللہ خان کے مطابق اس تربیتی ورکشاپ میں درج ذیل ماسٹر ٹرینرز نے شرکاءے تربیتی نشست کو بھرپورمستفید کیا۔ ان میں مس حمیرا سعید, مس فرزانہ , مس سندس , فاروق , شکیل , عاصم , نبیل , ملک سرفراز احمد اعوان اور دیگر ماسٹرٹرینرز شامل ہیں۔

Exit mobile version