خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سوشل موبلائزرز ثریا گلناز اور ایم نوردین نے کہا ہے کہ ہم واٹر اینڈ سینیٹیشن پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشاں ہیں اور اس حوالے سے عوامی آگاہی کےلیے مختلف دیہات کا تواتر سے دورہ اور میٹنگز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 29 ایم بی میں ایک کارنر میٹنگ سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا ۔ واضح رہے کہ پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی نورپورتھل اور ایس پی او کی ٹیم تحصیل منیجر ایس پی او احسن خان، سوشل موبلاٸزر ثریاگلناز اور ایم نوردین کی بہتر کوارڈی نیشن اور بی سی سی آفیسر ملک عبدالواحد سگو کی خصوصی دلچسپی کی بدولت پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلاٸی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ واش پاٸلٹ پراجیکٹ فیز ون کے ویلیجز میں پراجیکٹ کی افادیت اجاگر کرنے اور مقاصد کے حصول کے لٸے تواتر سے میٹنگز کے انعقاد کاسلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں ڈیرہ چوہدری عبدالغفار نمبردار پر بھی ایک کارنر میٹنگ منعقد کی گئ ۔ اس موقع پر سوشل موبلاٸزرز ثریا گلناز اور ایم نوردین نے اظہارخیال کیا اور اس پراجیکٹ کی افادیت اور اغراض ومقاصد پر تفصیلا” روشنی ڈالی۔