قومی
نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے
نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے، صدر مملکت عارف علوی ان سے حلف لینگے۔ایوان صدر کے مطابق حلف برداری کی تقریب دن 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ جس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، مسلح افواج کے سربراہان، سپریم کورٹ کے ججز غیر ملکی سفارت کار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ 21 جون کو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی تھی۔