پاکستان کا طورخم سرحد کھولنے کا فیصلہ

افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف  اپنی سرزمین  استعمال نہ ہونےکی ایک بار  پھر  یقین دہانی کے بعد پاکستان نے طورخم سرحد کھولنےکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق افغان حکام نے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

افغان حکام کی نئی یقین دہانی کے بعد پاکستان کا طورخم  سرحد کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔کسٹم حکام کے مطابق طورخم گزرگاہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے آج سے کھول دی جائے گی، امپورٹ، ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ گاڑیوں کی آمدو رفت کل سے بحال ہو جائےگی۔

کسٹم حکام کا کہنا ہےکہ  طورخم سرحد 9 دنوں سے بند ہے، دونوں اطراف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ  طورخم  گزرگاہ  پیدل آمدورفت کے لیے بھی آج صبح سےکھل جائے گی، 6 ستمبرکو پاک افغان کشیدگی کے باعث سرحد کو  بند کردیا گیا تھا۔

Exit mobile version