بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت کا سی پیک کے تحت چین کے ساتھ مضبوط تعاون پر زور

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ شِنہوا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیدونگ سے ملاقات میں صدر مملکت نے پاکستان کی ترقی کے لئے چین کی طویل مدتی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین -پاکستان دوستی کئی دہائیوں سے عوام کے دلوں میں منفرد اور گہری جڑ وں کی حامل ہے۔عارف علوی نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ قریبی تبادلے کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو خاص طور پر چین کے ترقیاتی تجربے سے سیکھنے کے لئے گہرا کرنے کا خوا ہشمند ہے ۔

 

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سی پیک کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دے گا اور زراعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں۔جیانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین -پاکستان تعلقات نے اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھا ہے، ہمہ جہت اور گہرا تعاون قائم کیا ہے جبکہ سی پیک کی تعمیر اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب گامزن ہو چکی ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے اتفاق رائے پر عمل درآمد کریں گے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین -پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے فعال کوششیں کریں گے۔

اشتہار
Back to top button