کھیل
نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن ٹائٹل چوتھی مرتبہ جیت لیا
یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل سربیا کے اسٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ نے جیت لیا۔نوواک جوکووچ نے فائنل میں روسی اسٹار ڈینینل میدیدیف کو چھ تین، سات چھ اور چھ تین سے شکست دی۔
واضح رہے کہ نوواک جوکووچ نے چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔اپنی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نوواک کا کہنا تھا کہ آج کا دن میرے زندگی میں ایک اور کامیابی لیکر آیا ہے، جس کیلئے میں بہت خوش ہوں، ان کا کہنا تھا کہ روس کے کھلاڑی ڈینیل بہت سخت حریف ہے اور ان کے ساتھ ہمیشہ مقابلہ کرے لطف آتا ہے، آج فائنل میں بھی ان کی جانب سے شاندار کھیل پیش کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور جب تک مکمل فٹ ہوں اس کھیل سے لطف اندوز ہوتا رہوں گا۔