بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں آرمی چیف کی شرکت بھی متوقع ہے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے، عسکری قیادت کے ساتھ عسکری حکام بھی ایپکس کمیٹی میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی میں زراعت، معدنیات و کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملک میں خلیجی ممالک، چین کی سرمایہ کاری اور سعودی عرب کی جانب سے ممکنہ بڑی سرمایہ کاری سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے.

اشتہار
Back to top button