وزارت داخلہ ڈویژن کے انچارج وفاقی سیکرٹری عبداللہ سنبل لاہور میں انتقال کرگئے۔حکام وزارت داخلہ کے مطابق سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل کچھ عرصےسے علیل تھے۔عبداللہ سنبل کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں انتقال کر گئے۔
عبداللہ سنبل نے 20 اگست کو سیکرٹری داخلہ کا چارج سنبھالا تھا۔ان کی نمازجنازہ کل بعد نماز عصر حبیب مسجد طفیل روڈلاہور میں ادا کی جائے گی۔دوسری جانب نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ شاندار افسر تھے، ان کی اچانک وفات اہل خانہ اور سول سروس کے لیے بڑا نقصان ہے۔