کے آر ایل فاؤنڈیشن کی جانب سے راولپنڈی میں فری میڈیکل کیمپ اور فری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ کے آر ایل فاؤنڈیشن کی جانب سے راولپنڈی میں فری میڈیکل کیمپ میں راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایک ہی کیمپ میں فری معائنہ اور ٹیسٹ کرائے اور اس سہولت کو سراہا۔
کیمپ میں معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ مہنگائی اور مہنگے علاج سے پریشان مریضوں کے لیے کیمپ میں فری طبی سہولت فراہم کی اور فری ٹیسٹ کی سہولت نے عوام کی خوشی دگنی کردی
اہلیان راولپنڈی نے کے آر ایل فاؤنڈیشن کے اس اقدام کی تعریف کی۔ منتظمین نے آئندہ بھی فری میڈیکل کیمپ اور فری ٹیسٹ کی سہولیات دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔