بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، جنرل سید عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قوم کودہشتگردی کی لعنت سے بچانے کے لیے پاک فوج دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دورہ بنوں کے دوران کیا۔آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔جنرل عاصم منیر نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

علاقے میں تعینات افسران اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور قوم دہشت گردوں کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے کبھی بھی مجبور نہیں ہو سکتے، جن کا یہ خیال ہے کہ وہ فوجیوں کے آہنی عزم کو چیلنج کر سکتے ہیں وہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں.چیف آف آرمی سٹاف نے مزید کہا کہ ہم نے طویل جنگ لڑی ہے اور آخری دم تک دہشت گردی کی لعنت سے لڑتے رہیں گے۔قوم ان لوگوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے زخمی فوجیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے سی ایم ایچ بنوں کا بھی دورہ کیا۔قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اشتہار
Back to top button