منی پور فسادات کی تازہ لہر، 6 ہلاک

بھارتی ریاست منی پور میں جاری فسادات کی تازہ لہر میں مزید 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تین روز سے جاری تازہ فسادات میں کوکی شاعر منگبوئی سمیت اب تک 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

میڈیا کے مطابق امپھال میں متعدد گھروں کو آگ لگادی گئی ہے جبکہ منی پور کے مختلف علاقوں میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے۔واضح رہے کہ منی پور میں 3 مئی سے جاری فسادات میں اب تک 160 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version