بنوں میں فوجی قافلے کے قریب خوش کش حملے میں 9 جوان شہید

بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلےکے قریب خودکش حملے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی قافلے کے قریب موٹرسائیکل  سوار  حملہ آور نے خودکش حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید اور 5 سکیورٹی اہلکار  زخمی بھی ہوئے، شہدامیں ایک جے سی او نائب صوبیدار صنوبر علی بھی شامل ہیں۔واقعےکے بعد سکیورٹی فورسز  نے علاقےکا محاصرہ کرکے سرچ  آپریشن شروع کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز  دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں  بنوں ڈویژن میں دہشت گرد حملے میں 9 بہادر سپاہیوں کی شہادت پر افسردہ ہوں، بنوں دہشت گرد حملے میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔نگران وزیراعظم کا کہنا ہےکہ  دہشت گردی سراسر قابل مذمت ہے ،اس کے خلاف پرعزم ہیں، میری ہمدردیاں شہداء اور  زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

Exit mobile version