فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔عمان کے شہر صلالہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں عمان کو 4 کے مقابلہ میں 9 گول سے شکست دے دی۔
محمد عبداللّٰہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے 5، ارشد لیاقت نے 2 جبکہ محمد عبداللّٰہ اور ذکریا حیات نے 1، 1 گول اسکور کیا۔